ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

آج کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو رہا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج وزیر اعظم کی موجودگی میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.