بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 470 نئے مریضوں کی تشخیص، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9923 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 470 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3425531 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں ابتک 270309 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 466 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 258999 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج صوبے میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4533 ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 6777 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 6428 مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 337 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور اس وقت کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 470 کورونا کیسز میں سے 262 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 124، ضلع جنوبی 62، ضلع وسطی 53، ضلع کورنگی 10، ضلع غربی 8 اور ضلع ملیر میں 5 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ حیدرآباد73، بدین 16، لاڑکانہ 14، سکھر 13، مٹیاری 10، سجاول 9، ٹنڈو محمد خان 9، شہید بینظیر آباد 8، جامشورو 8، ٹنڈو الہیار 8، سانگھڑ 7، دادو 6، جیکب آباد 5، خیرپور 5، میرپور خاص 5، شکار پور 5، گھوٹکی 3، کشمور اور نوشہرو فیروز میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.