بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج حکومت سے علیحدہ ہوجائیں تو یہ گر جائے گی، عامر خان

ایم کیوایم پاکستان کے سینیئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم آج حکومت سے علیحدہ ہوجائیں تو یہ گر جائے گی، لیکن اس سے جمہوری نظام متاثر ہوگا۔

وہ پی ایس 88 میں متحدہ کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے ساتھ وعدے پورے نہیں کیے، متحدہ کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد حالات پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی علیحدہ ہوجائیں تو یہ حکومت گر جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.