ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

آئی سی سی نے گوادراسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردیدیا

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا۔آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنے لایا جائے۔آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعد فینز کیپ ٹائون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ملک میں سیکورٹی حالات میں بہتری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کرتبریز شمسی دم بخود رہ گئے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کرجنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی دم بخود رہ گئے۔فخرعالم کی جانب سے پہاڑوں کے ساتھ سمندر کنارے موجود خوبصورت اسٹیڈیم کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شمسی نے ازرائے مذاق کہا کہ کیا ہم تیسرے ٹی 20کو گوادر اسٹیڈیم منتقل کرسکتے ہیں۔انھوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یہ اپنے اردگرد کے ماحول کی وجہ سے نیولینڈز اوردھرم شالا کے بعد میرا تیسرا پسندیدہ وینیو بن گیا ہے۔

The post آئی سی سی نے گوادراسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردیدیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.