بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی سندھ، گلگت بلتستان کے ماتحت افسران کی جانچ پڑتال مکمل

آئی جی سندھ اور آئی جی گلگت بلتستان نے اپنے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔

وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ میں سندھ پولیس کے 78 جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے 20 ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کا مناسب ازالہ نہ کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے 25 پولیس افسران کو تنبیہہ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ایس پی شکار پور، کمبر، انویسٹی گیشن ایسٹ ون اور ایس پی صدر کو شاباش دی ہے جبکہ آئی جی بلتستان کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس بلتستان رینج ، ایس پی ہنزہ ، ایس پی اسکردو سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی گلگت رینج ، ایس ایس پی گلگت ، ایس ایس پی استور کو کارکردگی کی بنیاد پر شاباش دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.