ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا

جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا، جبکہ دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگیا کارتا کے آتش فشانی اور جیولوجیکل مرکز کے سربراہ کے مطابق یہ  میراپی پہاڑ سے بہنے والا یہ سب سے بڑا لاوا ہے۔ 

گزشتہ نومبر میں اس حوالے سے پیش گوئی کے بعد جاوا کے میگلنگ اور سلیمان اضلاع کے پہاڑوں پر بسنے والے تقریباً 2 ہزار افراد کو اس علاقے سے نکال لیا گیا تھا۔

تاہم اس خطرے کی نشاندہی کے باوجود متعدد رہائشی اپنےعلاقوں میں واپس آ گئے تھے۔ اب مقامی انتظامیہ نے عوام کو آتش فشاں کے اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.