ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانیوالی پوسٹس کو واپس لانے والا فیچر متعارف

معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

اب انسٹاگرام کے اس نئے ریسینٹلی ڈیلیٹڈ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ریسینٹلی ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.