جمعرات10؍ شعبان المعظم 1442ھ25؍مارچ 2021ء

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق کونسلر کے قتل کا فیصلہ سنادیا

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق کونسلر راشد عرف ماموں کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر  شاہد عزیر اور آصف رئیس کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان پر 5، 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید 3 سال قید بھگتنا ہوگی۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایم کیو ایم لندن کی ہدایت پر 2017 میں سابق کونسلر کو قتل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.