جمعہ4؍شعبان المعظم 1442ھ 19؍مارچ2021ء

انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 پولیس مقابلوں کو جعلی قرار دے دیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 پولیس مقابلوں کو جعلی قرار دے دیا۔

عدالت نے 30 نومبر 2020 کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا اور گرفتار ملزم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

عدالت نے 2019 میں سائٹ اے تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کو بھی جعلی قرار دے دیا۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو انکوئری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عدالت نے کیس کے گواہوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.