آزاد جموں کو کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹ سے پی ٹی آئی پر اعتماد کے اظہار پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس، کامیاب پاکستان پروگرامز کے ذریعے لوگوں کو غربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
Comments are closed.