دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
امریکی ریپبلکن رکن کانگریس ’ران رائٹ ‘ بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 67 سال ریپبلکن رکن کانگریس نے 21 جنوری کو کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ران رائٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ریپبلکن رکن کانگریس ران رائٹ 2018 میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
Comments are closed.