بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی اینکر کی بچے کو گود میں اُٹھاکر خبریں پڑھنے کی ویڈیو وائرل

امریکی ٹیلی ویژن سے وابستہ ایک خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں براہ راست نشریات کے دوران غیر متوقع طور پر بچے کے آجانے پر خاتون اینکر نے اسے گود میں اُٹھا کر خبریں مکمل کیں۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل  کی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ’’ورک فرام ہوم‘‘ کر رہی ہیں لیکن اس دوران پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں عالمی شہرت دلا دی۔

خاتون اینکر براہ راست نشریات میں موسم کا حال سنا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک ان کا بیٹا کمرے میں داخل ہوجاتا ہے اور ماں کو تنگ کرنے لگتا ہے لیکن خاتون اینکر نے حواس باختہ ہونے کے بجائے بچے کو مسکراتے ہوئے گود میں اُٹھایا اور مکمل خبریں پڑھیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خاتون کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.