بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: ہرنوں کے جھنڈ اور گاڑیوں میں تصادم

امریکا میں ہرنوں کا جھنڈ اچانک بیچ سڑک پر آگیا جس کے باعث جانوروں اور گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حادثہ امریکی ریاست میشیگن میں ہوا جہاں جنگل سے نکل کر اچانک ہرنیں سڑک پار کرنے لگیں، ڈرائیورز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں روک لیں جس کے باعث ایک دو ہی جانور گاڑی سے ٹکرائے باقی نکل پڑے۔

ویڈیو میں ہرنوں کو گاڑی کے اوپر سے چھلانگ لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.