بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 80 ہزار ہوگئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سر فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اموات کی کل تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

امریکا میں کورونا وائرس سےبیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 57 ہزار 904 ہو چکی ہے۔

ادھر برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں پابندیوں میں نرمی سے متعلق روڈ میپ دینے کا اعلان کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.