جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

امریکا :دولہے کو دلہن کے منہ پر کیک مارنا مہنگا پڑ گیا

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی تقریب میں دلہن نے مذاقاً دولہے کے منہ پر کیک لگا دیا جس پردولہے نے غصے میں پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں دلہن کیلسی کارسن نے شادی کی تقریب کے مناظر “ٹِک ٹاک” پر شیئر کیں، اس دوران دلہن نے دولہا کے منہ پر کیک لگایا۔ دولہے کو یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین نے دولہا ٹونی کے شدید ردّ عمل کو زیادتی قرار دیتے ہوئے دلہن سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سامنے آنے والے تبصروں میں دلہن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ  اس آدمی سے طلاق لے لو اور اس سے جان چھڑا لو ۔ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ اگر اس نے لوگوں کے سامنے یہ کیا ہے تو وہ اکیلے میں تشدد بھی کرسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.