وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات شفاف اور غیرجانبدار انداز میں ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ یقین ہے عمران خان اورتحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ ہوا، معاہدے سے سرمایہ کار پاکستان کی طرف مائل ہوں گے، عمران خان کا مفاد پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی ہے
وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے خزانے کا تحفظ اور اضافہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
Comments are closed.