بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف جے یو آئی نے درخواست دائر کردی

جمیعت علماء اسلام نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس2021 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات  کے مطابق کامران مرتضیٰ اور جہانگیرجدون ایڈووکیٹ نے جے یو آئی کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے جاری کردہ غیر آئینی اور غیرقانونی آرڈیننس کا نوٹس لیا جائے، زیرسماعت ریفرنس میں آرڈیننس جاری کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیرسماعت مقدمے میں آرڈیننس کا اجراپارلیمنٹ، آئین اورقانون کو نیچا دکھانےکےمترادف ہے حکومت نےآرڈیننس جاری کرکےالیکشن کمیشن کےآئینی اختیارات استعمال کرنےکی کوشش کی، آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آئین کو روند ڈالا،  حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے اختیارات کو پامال کیا۔

درخواست کے مطابق صدارتی آرڈیننس ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر جاری کیا گیا جس جماعت کے کہنے پر آرڈیننس جاری ہوا وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کھا رہی ہے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کا مقصد عدالتی کارروائی، پارلیمنٹ اور آئین انڈرمائن کرنا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کرے۔

The post الیکشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف جے یو آئی نے درخواست دائر کردی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.