بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

المیہ ہے حکومت کو ناکامیوں کا ادراک تک نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کمزور معاشی حالات نے لوگوں کو ڈپریشن کاشکار کردیا، حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا پروجیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں، اسمبلی میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کواین جی اوکی طرح چلانےکی کوشش کر رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.