بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الخدمت کا حالی روڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن کے تحت حالی روڈ میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کر دیا گیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، جنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد، صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی ، محمد علی چوہان اور سلیم خان بھی موجود تھے۔ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے شہریوں کوصاف پانی فراہمی اسکیم کے تحت واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کاسلسلہ جاری ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے، الخدمت فائونڈیشن سے جہاں تک ممکن ہو سکا وہ شہریوں کو صاف پینے کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ صاف پانی کے بغیرصحت مندزندگی کاتصور نہیں کیاجاسکتا۔مضرصحت پانی کے سبب متعددامراض جنم لیتے ہیں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ہینڈپمپوں کی تنصیب معاشرے کوصحت مندبنانے کی اچھی کاوش ہے ۔انسانیت کے لیے کام کرنے والے لوگ عظیم ہیں جودوسروںکے دکھ دردکوکم کرنااپنی ذمے داری سمجھتے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن دردِدل رکھنے والوں کاپلیٹ فارم ہے جس نے پورے ملک کی طرح حیدرآبادمیں بھی مثالی کام کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ عوام کی ضروریات پوری کرناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ۔لیکن حکومت کی عدم توجہی سے عوام کے بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہورہے ہیں ایسے میں نجی اداروں کی جانب سے تعلیم ٓصحت اور دیگر مسائل کے لیے کوشش قابل تحسین ہے ۔الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں سرگرم ایک مثالی ادارہ ہے ملک گیر نیٹ ورک کی حامل الخدمت فائونڈیشن نے دینی وعصری تعلیم ،صحت ،ہنر کاری ،امدادمستحقین اور قدرتی آفات میں بلارنگ ونسل اورتفریق فوری امدادشاندار خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

The post الخدمت کا حالی روڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.