بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

البانیہ: مسجد میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی

البانیہ کےدارالحکومت تیرانہ(Tirana ) کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چونتیس سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔

حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.