بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان : ہرات میں کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں ہونے والے کار بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

گزشتہ شب پولیس آؤٹ پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 60 افراد زخمی ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 7 افراد عام شہری تھے.

 پولیس حکام کا کہنا ہے رہائشی علاقے میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک درجن سے زائد مکانات بھی متاثر ہوئے۔

 دھماکے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئےجبکہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.