امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن ( سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے سخت اصولوں (ایس او پیز)، ماسک اور سماجی فاصلےکی پابندی کیساتھ اسکول کھولے جاسکتے ہیں۔
امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے اسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفظان صحت کی اقدامات کی حکمت عملی پر عمل کیا گیا تو وائرس منتقلی کے امکانات محدود ہوسکتے ہیں۔
ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کا کہنا ہے کہ اسکولوں کا کھولے جانا اساتذہ کی ویکسینیشن کیساتھ مشروط نہیں ہونا چاہیے، اسکول اسٹاف کی ویکسینیشن ترجیحی بنیاد پر کرنی چاہیئے۔
کوروناپازیٹیوکی شرح 5 فیصد رکھنے والے علاقوں میں اسکول مکمل طور پر کھولے جاسکتے ہیں، وائرس کی ہائی ٹرانسمیشن والے علاقوں میں کلاس رومز میں 6فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ طلبا، اساتذہ، اسٹاف کا ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ ضرور کرایا جائے۔
دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن کا کہناہےکہ سی ڈی سی کی اسکول کھونے سے متعلق ہدایات ٹھوس سائنسی نکات پر مبنی ہیں۔
Comments are closed.