بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکاٹ لینڈ کی نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے پہلے ہی میچ میں افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی نمیبیا کی ٹیم کا یہ دوسرے مرحلے میں پہلا میچ ہے۔ 

سپر 12 کے گروپ 2 کی اب تک کی صورتحال کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔  

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ 1 کا میچ کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.