اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا؟ ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو ایک دن بھی اسپیکر نہیں رہوں گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سوال کیا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کے اعتماد کے روز ارکان کی تعداد پر سوالات اٹھا رہی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا میڈیا موجود تھا، سب نے دیکھا فیصل واؤڈا اور انہیں نکال کر 178ارکان موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کر دے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔
Comments are closed.