بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایف ایم) کی جانب سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے چوتھے اور پانچویں جائزے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

چند روز قبل آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور کارپوریٹ ٹیکس میں اصلاحات جاری رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.