جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی کامیابی،ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 1,177 مزید پوائنٹس کے اضافے کے بعد KSE 100-انڈیکس 66 ہزار پوئنٹس کو عبور کر گیا۔

انڈیکس 1,177 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 66 ہزار پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک دن پہلے 64,718.08 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان حکومت کی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط کے اجراء سے قبل ملکی معیشت میں مسلسل بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (PRL) میں 1.5 بلین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے بارے میں رپورٹس نے بھی مارکیٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، جنہوں نے بھاری خریداری کا سہارا لیا۔

اس کے علاوہ، سرمایہ کار ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے پاکستان کے لیے تقریباً 650 ملین ڈالر کے پروجیکٹ فنانسنگ سے متاثر ہیں۔

اس کے علاوہ، جمعہ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی۔ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 283.75 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ایک دن پہلے امریکی ڈالر روپے کے مقابلے 284.12 پر بند ہوا تھا۔

You might also like

Comments are closed.