بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

اسلام آباد کچہری میں 150 چیمبرز گرانے پر وکلاء کا پرتشدد احتجاج

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے پرتشدد احتجاج کیا، مشتعل افراد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی کی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہیں۔

سی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد اور کچہری کے احاطے میں بنائے گئے غیرقانونی چیمبرز رات گئے گرا دیے جس کے بعد آج صبح وکلاء نے ہائیکورٹ کی حدود میں نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک میں وکلا ء آئے تو اسپیشل سیکیورٹی پولیس وہاں موجود نہیں تھی، جبکہ اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد ہائیکورٹ میں آئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے دستے اس وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بلاک میں موجود ہیں جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہیں۔

احتجاجی وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ، جبکہ وکلا کی جانب سے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی ، وہ واقعے کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں سے لڑ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے بند ہیں ، وکلا اور سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جانے والی سروس روڈ کو بھی بن کردیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اخترکیانی کی جانب سے وکلاء کو بار روم میں بیٹھ کر بات کی پیشکش کی گئی ہے ، جسٹس کیانی کا کہنا ہے کہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے احتجاجی وکلا سے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد کے چیمبر سے ساتھیوں کو نکالیں تاکہ بات ہوسکے،اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کر ہمیں بتائیں۔

The post اسلام آباد کچہری میں 150 چیمبرز گرانے پر وکلاء کا پرتشدد احتجاج appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.