منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

اسلام آباد و بلوچستان سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے اسلام آباد کی 2 نشستوں اور بلوچستان سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی 2 نشستوں پر امیدواروں کی جاری کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق عبدالحفیظ شیخ، علی بخاری، فرید رحمٰن اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے امیدوار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری، محمد یوسف بھی اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے امیدوار ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں سینیٹ انتخابات کیلئے…

اسلام آباد سے خاتون کی ایک نشست پر فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید، فرح اکبر اور فرزانہ کوثر امیدوار ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی جاری کی گئی ابتدائی فہرست صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے 19 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

بلوچستان سے سینیٹ میں ٹیکنو کریٹ اور علماء کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 9 اور اقلیت کی 1 نشست کے لیے 5 امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.