بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کیلئے نوٹس آویزاں

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے نوٹس لگا دیئے گئے۔

سی ڈی اے کی جانب سے یہ نوٹس وکلاء کے چیمبرز کے باہر لگائے گئے ہیں۔

لگائے گئے تازہ نوٹسز میں لکھا ہے کہ فٹ پاتھوں پر بنائے گئے وکلاء کے چیمبرز غیر قانونی ہیں، نوٹس کے ذریعے پیشگی اطلاع دی جاتی ہے کہ وکلاءچیمبرز غیر قانونی طور پر تعمیر کیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب عدالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں تھانہ مارگلہ میں بھی وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 15 وکیلوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر ایف ایٹ کچہری (ڈسٹرکٹ کورٹ ) کے سیکیورٹی انچارج نیک محمدکی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے مشتعل وکلاء ڈنڈوں اور اینٹوں کے ساتھ ضلعی کچہری پر حملہ آور ہوئے، وکلاء نے پولیس کو گالیاں دی، جان سے مارنےکی دھمکیاں اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے کچہری میں توڑ پھوڑ کی جس سے سائلین میں خوف و ہراس پھیلا، وکلاء نے کچہری کی عمارت کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.