بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر 6 گرفتار

اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر رورل کا مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیزکی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے 3 ریسٹورنٹ، 4 دکانیں سیل کی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 354 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ 5 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 354 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،5 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 423 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 354 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.