
اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12 سالہ بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا، باپ بیٹی کا قاتل نکلا۔
باپ نے معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں، بچی کی لاش رواں ماہ 8 نومبر کو میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملی تھی۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔
پمز اسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں بھی تھیں، اس کی موت دم گھنٹے سے واقع ہوئی تھی۔
Comments are closed.