بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ماس ویکسینیشن سینٹر، بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کورونا وائرس کے ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیرونِ ملک جانےکے خواہش مند پاکستانی بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی اکثریت کا تعلق صوبہ خیبر پختون خوا اور پنجاب سے ہے۔

امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو کورونا وائرس کی موڈرینا (Moderna) ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے ماس ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن ڈیسک ویکسینیشن سینٹر کے باہر لگا دی گئی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت سب کو ماس ویکسینیشن مرکز میں نہیں آنے دیا جا سکتا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 735 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 784 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

ضلعی محکمہ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے تمام افراد کو جلد ویکسین لگائی جا ئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.