بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کے والدین کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغواء شدہ لڑکی عاصمہ شمال کے اہلخانہ کراچی پہنچ گئے۔

لڑکی کے اہلخانہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور سکیورٹی اداروں اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل کی۔

عاصمہ کے والد، وکیل اور روشنی ایپ کے منتظمین کے ساتھ پریس کانفرنس میں زینب کے والد نے بھی شرکت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سیکٹر جی ٹین سے عاصمہ کو چار فروری کو اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس سے رابطہ کرنے پر سکیورٹی اداروں نے بازیابی کے لیے تاخیری حربے اختیار کیے، کچھ روز بعد لڑکی کا مرضی سے شادی کرنے کا حلف نامہ سامنے لے آئے۔

عاصمہ کے والد کے مطابق اٹھارہ برس سے کم عمر ہونے کے باوجود عاصمہ کا زبردستی نکاح کروادیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.