بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، ایک دن میں مزید 354 افراد کورونا میں مبتلا

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 354 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،5 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 423 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 354 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی ، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا سے اب تک 670 افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.