وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجارتی مراکز صبح 8 سے رات 10 بجےتک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 3 سب سیکٹرز سیل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1 ،I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں، ان سب سیکٹرز میں کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار، اجتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments are closed.