بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، کوروناکیسز کی شرح 8.5 فیصد ہوگئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 620 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد ہوگئی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد  کا بتانا ہےکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اسلام آباد شہر میں ایک دن میں 771 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری لہر میں میں سب سے زیادہ مثبت کیسز 571 رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور73 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد  کی جانب سے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد ہوگئی ہے جبکہ  کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.