ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی بختاور کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا: بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بہن  بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے باعث بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے پیش نظر بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.