جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کی قید سے 50 خواتین اور بچوں کو چار دنوں میں رہا کیا جائے گا، اس دوران جنگ میں وقفہ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی بھی رہا کیے جائیں گے۔

اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

عرب  میڈیا کے مطابق اسرائیل نے وقفے کے بعد حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ مشکل لیکن درست ہے۔

دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.