ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

احمد عمر سعید شیخ کو 48 گھنٹوں میں جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈینئل پرل قتل کیس میں عدالت نے احمد عمر سعید شیخ کو 48 گھنٹوں میں جیل سے سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، احمد عمر سعید شیخ کو ابتدائی طور پر 2 ہفتوں کے لیے ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ کو ریسٹ ہاؤس میں اپنےخاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ کی والدہ کو کراچی ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کروائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت احمد عمر سعید شیخ کے لیے سرکاری ریسٹ ہاؤس کا انتظام کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  احمد عمر سعید شیخ کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.