ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

احمد علی بٹ کس سوچ میں گُم ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھ کر مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کے معروف کامیڈین و اداکار احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی سوچ میں گُم نظر آ رہے ہیں ۔

احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ ’اندازہ لگائیں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں۔‘

احمد علی بٹ نے سوال کا جواب دینے کے لیے  مداحوں کے لیے ایک شرط بھی رکھی ہے جس کے مطابق اُن کا کہنا ہے کہ سب جواب مزاحیہ ہونے چاہئیں، سنجیدہ نہیں۔

احمد علی بٹ کی اس تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداح مزاحیہ اور دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.