بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرارکی کوشش میں ہیں، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرارہونے کی ہرکوشش کررہے ہیں، کیا اب سرکاری ٹھیکے بغیرکسی ٹینڈرکے اپنے دوست احباب کودیے جائیں گے؟

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے پپیرا قوانین میں ترمیم کی ہے، ان ترامیم سے سرکاری اداروں کو شفافیت کےکلیدی قواعد سے چھوٹ دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ان ترامیم سے پبلک ٹینڈرز کے بغیر ٹھیکے دیے جائیں گے، یہ سرکاری معاہدوں میں شفافیت کے عمل پر سمجھوتا ہوگا، پہلے ہی تباہی سرکار کے ہر معاہدے میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مہمند ڈیم سے چینی تک اس حکومت کا ہرسرکاری معاہدہ متنازعہ ہے، اب آپ پیپرا قوانین سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے حکومت سے کہاکہ شفافیت سے مت بھاگو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.