بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتوار سے 60 سے 64 سال کے عمر کے لیے واک ان ویکسینیشن کا آغاز ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اتوار سے 60 سے 64 سال کے عمر کے لیے واک ان ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 65  سال اور اس سے زیادہ کے لیے واک ان ویکسینیشن پہلے ہی جاری ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم نے اپنی باری آنے پر کورونا ویکسین لگوائی، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام 60 اور زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسینیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہےاتنی سپلائی نہیں ہے، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.