بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب تک 53 لاکھ ویکسین کی خوراکیں حاصل کی ہیں، وزارت صحت

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی آمد یکم فروری سے جاری ہے اور اب تک تقریبا 53 لاکھ ویکسین کی خوراکیں حاصل کر پائے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اب تک تمام ویکسین کی 12 کھیپ اسلام آباد لائی گئیں، 10 لاکھ خوراکیں 29 اور 30 اپریل کو پہنچیں۔

تینوں بوئنگ 777 طیارے مجموعی طور پر کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراک لے کر وطن واپس پہنچے

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کو اب تک 15 لاکھ 51 ہزار سے زائد خوراکیں مہیا کی گئیں،سندھ کو 7 لاکھ 71 ہزار، کے پی کو 4 لاکھ 99ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کو 1 لاکھ 48 ہزار، اسلام آباد کو 1 لاکھ 46 ہزار 900، بلوچستان کو98 ہزار اور گلگت بلتستان کو 62 ہزار 500 ویکسین کی ترسیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 272 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 10اعشاریہ 41 فیصد ہو گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ20 ہزار 823 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 91 ہزار 547 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.