کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر گیس بندش کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا راہگیر وں سے جھگڑا ہوا،مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک جام کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں نے پانی وبجلی اور گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی،جس کی وجہ سےٹریفک روانی بری طرح متاثر ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے گیس بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،گھریلو کام پورے کرنے میں مشکلات ہورہی ہے،ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے،علاقہ مکین
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے گاڑیوں کو شاہین کمپلیکس سے ایس ایم لاء کالج کی طرف موڑا جارہاہے،جناح برج سے ٹریفک کو مائی کلاچی اور جماعت خانہ برج کی طرف بھیجا جارہاہے،
خیال رہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ کراچی کا ایک بڑا معاشی حب ہے، جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں دیگر راہگیر اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے یہ راستہ استعمال کرتےہیں۔
The post آئی آئی چندریگر روڈ پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، شدید ٹریفک جام appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.