وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز مارچ سے ہو گا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے شہری 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹرازینیکا کی 28 لاکھ ڈوز 2 مارچ تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔
Comments are closed.