بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے سلیکٹرز نے انہیں سلیکٹ کیوں نہیں کیا، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ یہ ہے کہ سلیکٹرز نے انہیں سلیکٹ کیوں نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی تربیتی گاہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم دونوں بند گلی میں ہیں، دونوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن مہنگائی میں کمی آئی، لگتا ہے عمران خان جو عینک استعمال کرتے ہیں ،وہ بڑے نمبروں والی ہے ، الیکشن کمیشن کو ان سے نگرانی والے بیان پر وضاحت طلب کرنی چاہئے۔

سراج الحق نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف 26 فروری کو بہاولپور میں جلسے کا اعلان بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.