سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہلی کی سزا سنانے والے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کا موقف سامنے آگیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے جیو نیوز نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی مستقل ہونے سے متعلق سوال کیا۔
افتخار چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس پر رائے دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اہلیت اور نااہلی کے لیے آئین میں آرٹیکل 62 اور 63 ہے، سپریم کورٹ 2013 میں عبدالغفور لہڑی کیس میں فیصلہ دے چکی۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ بھی کہا کہ عارضی نا اہلی کی مدت ختم ہونے پر امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل ہوجاتا ہے۔
اس پر جیو نیوز نے افتخار محمد چوہدری سے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی 5 سال تھی کیا وہ ختم ہو گئی؟
اس پر جواب دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مجھے یاد نہیں ان کی نااہلی کی مدت کیا تھی، نااہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ امیدوار اہل ہوتا ہے۔
Comments are closed.