بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوپن بیلٹ پر صدارتی ریفرنس، الیکشن کمیشن کا جواب تیار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جواب تیار کر لیا۔

عدالتی احکامات پر تیار کیئے گئے جواب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخایات پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس روکنے کا طریقہ کار بنا لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت شفاف الیکشن کرانا ذمے داری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر تیار کیئے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 218 کی تشریح سے 226 کو ڈی فیوز نہیں کیا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ آرٹیکل 226 کی سیکریسی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.