ملک بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا ویکسنیشن کرواچکے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمرکہتے ہیں کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے اعلامیے میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرز کو کوروناویکسینشن کیلئے خود کو رجسٹر کرانے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیر اسد عمرکہتے ہیں کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز ہماری ترجیح ہیں ، ان کے تحفظ کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں گے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 32 ہزار 860 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسن لگائی جاچکی ہے جبکہ پنجاب میں 15 ہزار 494 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا ویکسنیشن کرواچکے ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1639، گلگت بلتستان میں 1ہزار13، آزاد کشمیر میں 651، اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید چھپن افراد انتقال کر گئے،،اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزارچار سو چھتیس ہوگئی
واضح رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 165 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 484 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 85 لاکھ 31 ہزار 218 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 8 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.