فرانس کی قومی اسمبلی نے مذہبی انتہا پسندی کیخلاف نیابل منظور کرلیا، بل کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا اور جبری شادی کو روکنا ہے۔
فرانس کی قومی اسمبلی نے بل 151 کےمقابلے میں 347 ووٹوں سے منظور کرلیا، بل کو قانون بنانے کے لئے اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اپوزیشن کو اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کی منظوری میں حکومت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
بل میں پرتشدد کارروائیوں، مذہبی ایسوسی ایشنز کی سخت نگرانی اور مرکزی دھارے میں شامل اسکولوں کے بچوں کو اسکولوں سے باہر تعلیم دلانے کے عمل کی پابندی شامل ہے۔
Comments are closed.